Time 14 اکتوبر ، 2023
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے زہر پینےکی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور  ہائی کورٹ نے زہر  پینےکی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج کر دی۔

لاہور  ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ  نے  زہر  پینےکی اجازت مانگنے  والے شہری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 284 کے تحت  اگر کوئی شخص زہرکا  استعمال کرے یا انسانی زندگی خطرے میں ڈالے تو  اسے 6 ماہ تک قید  اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت ایسے کسی کام کی اجازت نہیں دے سکتی جو خطرناک بھی ہو اور  قانون کے خلاف  ہو ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کے تحت بھی کو ئی فرد اپنی زندگی کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔

واضح  رہےکہ لاہور کے  رہائشی ایک شہری  نے زہر  پینے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئےکہا تھا کہ وہ یہ تجربہ سب کے سامنے کرنا چاہتا ہے، اسے کچھ نہیں ہوگا، مجھے کوئی شہرت نہیں چاہیے۔

مزید خبریں :