جرائم
Time 19 اکتوبر ، 2023

فیصل آباد: اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی دم توڑ گیا

فیصل آباد میں اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کردی۔

 پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب اداکارہ مالا اپنے بھائی کے ساتھ سمندری روڈ سے گزر رہی تھیں کہ ایک کار میں سوار نامعلوم ملزمان نے اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ 

فائرنگ سے اداکارہ مالا تو محفوظ رہیں لیکن ان کا بھائی اور میک آپ آرٹسٹ زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران اداکارہ کا بھائی دم توڑگیا۔

 پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :