کھیل
Time 20 اکتوبر ، 2023

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے دورے کیلئے روانہ ہوگئی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کپتان ندا ڈار کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے بنگلادیش روانہ ہو گئی، ٹیم دبئی کے راستے  ڈھاکا پہنچے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم بنگلادیش کے دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم جمعے کی شام ڈھاکا پہنچ کر چٹاگرام کیلئے روانہ ہوگی جہاں 27،25 اور 29 اکتوبر کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :