Time 20 اکتوبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ کے دوران کپتان سمیت بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد کپتان روہت شرما سمیت کئی کرکٹرز کو بریک دی جائے گی/فوٹوفائل
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد کپتان روہت شرما سمیت کئی کرکٹرز کو بریک دی جائے گی/فوٹوفائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  ورلڈ کپ میں  بھارتی کھلاڑیوں کو چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد کپتان روہت شرما سمیت کئی کرکٹرز کو بریک دی جائے گی، بھارت کے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےخلاف میچ میں ایک ہفتے کا وقفہ ہے،اس وقفے کے دوران بھارتی کرکٹرز کو چھٹی دی جائے گی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو شیڈولڈ ہے جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے مابین میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

کھلاڑیوں کو بریک دینے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ایشیا کپ سے اب تک گھروں کو نہیں جا سکےہیں لہٰذا اس میچ کے بعد ایک ہفتے کے دوران کھلاڑیوں کو  بریک کا آپشن دیا جائے گا، جس کے تحت  نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد کھلاڑی 2،3  روز فیملی کے ساتھ گزار سکتے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دوران  کپتان روہت شرما ، ویرات کوہلی ، شبمن گل ، کے ایل راہول  ،شریاس ائیر ، جسپریت بمراہ اور ہاردیک پانڈیا بھی چھٹی کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

مزید خبریں :