خدا کرے نیتن یاہو کی موت طویل اور تکلیف دہ ہو: عثمان خالد بٹ

مجھے امید ہے کہ میں وہ دن دیکھوں گا جب اس جنگی مجرم (نیتن یاہو) کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: اداکار کا سوشل میڈیا پر بیان/ فائل فوٹو
مجھے امید ہے کہ میں وہ دن دیکھوں گا جب اس جنگی مجرم (نیتن یاہو) کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: اداکار کا سوشل میڈیا پر بیان/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دردناک موت کا دن دیکھیں اور تب تک زندہ رہیں۔

اسرائیل غزہ کوصفحہ ہستی سے مٹانے پرتلا ہوا ہے اور غزہ پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی پر مواصلاتی نظام بھی کٹ گیا ہے، فلسطین کا دنیا سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، یہ اسرائیل کا غزہ پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

غزہ پراسرائیلی بمباری سے مزید 300 فلسطینی شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے 53 اہلکاروں سمیت شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ریلیف ایجنسی کے 15 اہلکار صرف ایک ہی روز میں مارے جا چکے ہیں جب کہ اب تک مجموعی طور پر 21 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں۔

اسی حوالے سے شوبز کی معروف شخصیات اسرائیل کی ہٹ دھرمی پر آواز بلند کررہی ہیں، عثمان خالد نے بھی ایکس پر بیان جاری کیا اور لکھا 'مجھے امید ہے کہ میں وہ دن دیکھوں گا جب اس جنگی مجرم (نیتن یاہو) کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا'۔

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ 'اسرائیل کا مقصد حماس کو ختم کرنا نہیں بلکہ وہ ہمیشہ سے فلسطین کو تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا اور آج وہی ہورہا ہے'۔

اداکار نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'یہ جنگ صرف غزہ پر ختم نہیں ہوگی بلکہ آپ کی موت بھی بدتر، طویل اور دردناک ہوگی'۔

مزید خبریں :