Time 30 اکتوبر ، 2023
پاکستان

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جوان بیٹے کی موت کا غم وہی جانتا ہے جس پرگزری ہے، مولانا طارق جمیل— فوٹو: اسکرین گریب
جوان بیٹے کی موت کا غم وہی جانتا ہے جس پرگزری ہے، مولانا طارق جمیل— فوٹو: اسکرین گریب 

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

گزشتہ روز مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے خودکشی کی تھی۔ آبائی علاقے تلمبہ میں نمازہ جنازہ کے موقع پر خطاب میں مولانا طارق جمیل کا  کا کہناتھاکہ اپنےتمام بھائیوں کا شکر گزار ہوں میرےغم میں شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جوان بیٹےکی موت کا غم وہی جانتا ہےجس پرگزری ہے، یہ جو زخم لگا ہے جلد بھرے گا نہیں۔

بعدازاں مولانا طارق جمیل نے سسکیوں اور آہوں کے ساتھ اپنے بیٹے کی نماز جنازہ پڑھائی جبکہ ان کی تدفین مقامی مسجد کے احاطے میں ہوئی۔

نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت اہم سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل ڈپریشن میں مبتلا تھے اور انہوں نے 29 اکتوبر کی شب بندوق سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

مزید خبریں :