Time 01 نومبر ، 2023
کھیل

مائیکل وان کی ورلڈکپ میں پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان  نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کی پیش گوئی کر دی۔

مائیکل وان نے کہا کہ کولکتہ میں بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ہو گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت بھی12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے تیسرے اور نیوزی لینڈ بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان 7 میچز میں 3 میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اس وقت جنوبی افریقا، بھارت اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ابھی ورلڈکپ میں اپنے بقیہ 2 میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان اپنے اگلے میچ میں ہفتے کو نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہوگا اور آخری میچ انگلینڈ سے کھیلے گا جبکہ نیوزی لینڈ کو اپنا آخری میچ سری لنکا سے کھیلنا ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچز جیتنا ضروری ہے جبکہ اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں بقیہ میچز ہار جائے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرے گا۔

جبکہ پاکستان اپنے اگلے 2 حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

مزید خبریں :