14 جنوری ، 2013
اسلام آباد…کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ سے امن قائم نہیں ہو سکتا،کوئٹہ کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ آئین کے آرٹیکل 145 کے تحت وفاقی حکومت فوج کو طلب کر سکتی ہے۔