Time 07 نومبر ، 2023
پاکستان

(ن) لیگ نے منشور کمیٹی کا اعلان کردیا، عرفان صدیقی چیئرمین مقرر

منشور کمیٹی کے ارکان کی تعداد 33 ہے جس میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کی نمائندگی شامل ہے/ فائل فوٹو
منشور کمیٹی کے ارکان کی تعداد 33 ہے جس میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کی نمائندگی شامل ہے/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن نے منشور کمیٹی کے ارکان کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے ارکان کی تعداد 33 ہے جس میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کی نمائندگی شامل ہے۔

 منشور کمیٹی کا چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کو بنایا گیا ہے جب کہ احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر، احسان افضل، راؤ اجمل، ریاض الحق، سینیٹر مصدق ملک، بیرسٹر ظفراللہ، ڈاکٹر طارق فضل، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، کھیل داس کوہستانی،اور بشیر میمن منشور کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ منشور کمیٹی میں راحیلہ درانی، عظمیٰ بخاری، ناصر محمود، کامران مائیکل، نزہت صادق، رانا مشہود، گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان، آزاد جموں و کشمیر سے شاہ غلام قادر، ڈاکٹر افنان اللہ، بیرسٹر امجد سلمہ بٹ، عاشق کرمانی، راحیلہ خادم حسین، رانا سکندر حیات، مریم اورنگزیبم بلال اظہر کیانی، علی پرویز ملک اور شزا فاطمہ بھی منشور بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں :