پاکستان
15 جنوری ، 2013

امریکی شہروں میں بھی سانحہ کوئٹہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے

امریکی شہروں میں بھی سانحہ کوئٹہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے

ڈیلاس، ٹیکساس…راجہ زاہد اختر خانزادہ…سانحہ کوئٹہ کے خلاف یہاں امریکا کی ریاست ٹیکساس کے دو بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ پاکستانی قونصلیٹ ہیوسٹن پر دھرنا دیا گیا۔دھرنے میں شیعہ تنظیموں سمیت مختلف سیاسی وسماجی اورامریکی این جی اوز کے راہنماؤں نے شرکت کی، اس سلسلے میں ہیوسٹن میں واقع پاکستانی قونصلیٹ پر شیعہ تنظیموں نے دھرنا دیا اور بھر پور احتجاج کیا ،یہ دھرنا9گھنٹے جا ری رہا اور رات10بجے ختم ہو ا۔اس موقع پر مظاہرین کو پاکستانی قونصل جنرل احمد عاقل ندیم نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان اس سلسلے میں اہم اور ضروری اقدامات کر رہی ہے۔پاکستان میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد ہیوسٹن اور ڈیلس میں بھی احتجاج ختم کردیا گیا۔ علاوہ ازیں ہیوسٹن کی شاہراہوں پر بھی شیعہ کمیونٹی نے مظاہرہ کیا جبکہ ریاست ٹیکساس کے دوسرے بڑے شہر ڈیلس کے ڈاؤن ٹاؤن میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت شیعہ راہنمامرغوب حسین،ڈاکٹر تجمل،علی رضوی،کامران جعفری نے کی ،مظاہرے میں مسلم ڈیمو کریٹک کاکس امریکا کے صدر سید فیاض حسن،قراقرم تھنکر فورم امریکا کے صدر سراج بٹ،پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں فاروق شیخ،سلمان عابدی آل پاکستان مسلم لیگ وومن ونگ کی صدر ڈاکٹر تسنیم آغا ساؤتھ ایشیاء ڈیمو کریسی واچ کے ڈائریکٹروں مظفر کشمیری،زاہد کان زادہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ڈیلس شہر میں کئے جانے والے مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے مرکزی شاہراہ پر مظاہرہ کیا اور انصاف کے حصول کا مطالبہ کرتے رہے۔مظاہرین میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں :