Time 08 نومبر ، 2023
پاکستان

وزارت صنعت وپیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس بحال کر دیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزارت صنعت وپیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس بحال کر دیے۔

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق کار مینو فیکچررز کے معطل شدہ لائسنس عارضی طور پر بحال کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ،لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کار کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی پیداوار نہیں بڑھائی اور 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط بھی پوری نہیں کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس بحال کرنے کے بعد کار مینو فیکچررز سے 31 دسمبر تک بزنس پلان طلب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔

مزید خبریں :