24 فروری ، 2012
اسلام آباد … پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے حریت کانفرنس کی قیادت کو مشاورت کیلئے اسلام آباد آنے کی دعوت دے دی۔ اسلام آباد میں حریت کانفرنس آزادکشمیر چیپٹر کے عہدے دار نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے حریت قیادت کو وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا دعوت نامہ بھجوایا ہے جس میں مستقبل کے حوالے سے مشاورت کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ حریت عہدے دار کے مطابق کشمیری قیادت کی اسلام آباد آمد کی تاریخوں کا تعین مزید رابطوں کے بعد کیا جائے گا۔