Time 09 نومبر ، 2023
کھیل

ٹینس کے میدان میں بھارت کی پاکستان کیخلاف سازش کی کوشش ناکام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کی ٹینس کے میدان میں پاکستان کے خلاف سازش کی کوشش ناکام ہوگئی۔

ڈیوس کپ ٹینس مقابلے میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن(آئی ٹی ایف) نے پاکستان کےحق میں ووٹ دے دیا۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن  نے اگلے سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ڈیوس کپ پر بھارتی مؤقف مسترد کر دیا۔ 15رکنی ڈیوس کپ کمیٹی نے دونوں ممالک کا مؤقف لینے کے بعد پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔

اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کو پاکستان میں میچ کھیلنے کی ہدایت کی۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کیا تھا تاہم پاکستان وفد نے بھارتی مؤقف کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی مقابلے فروری کے پہلے ہفتے میں شیڈول ہیں۔

مزید خبریں :