Time 10 نومبر ، 2023
پاکستان

غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس، نگران وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے

انوار الحق کاکڑ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پرہنگامی عرب سربراہی کانفرنس اور اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے— فوٹو: ایس پی اے
انوار الحق کاکڑ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پرہنگامی عرب سربراہی کانفرنس اور اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے— فوٹو: ایس پی اے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 3 روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ائیرپورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، سعودیہ میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، اعلیٰ سعودی اور پاکستانی سفارتی عملے نے استقبال کیا۔

وزیراعظم مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پرہنگامی عرب سربراہی کانفرنس اور اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) اجلاس میں شرکت کریں گے۔

غزہ کی خطرناک صورتحال پر غور کے لیے کل ریاض میں عرب سربراہ کانفرنس ہوگی جس میں  غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل  کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں تقریباً 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :