Time 10 نومبر ، 2023
پاکستان

10 نومبر کو طور خم بارڈر سے 3 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم باشندے اپنے وطن روانہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق جمعہ کو طور خم بارڈر سے 3 ہزار 605 غیر ملکی افراد وطن واپس گئے جس میں واپس 810 خواتین اور ایک ہزار 453  بچے بھی شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ کے پی کا کہنا ہے کہ اب تک 2 لاکھ سے زائد غیرقانونی غیر ملکی وطن واپس لوٹ گئے۔

واضح رہےکہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے۔


مزید خبریں :