24 فروری ، 2012
پشاور…خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ اکبر خان ہوتی نے کہا ہے کہ جب تک عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گروں کے خلاف گواہی دینے کے لئے سامنے نہیں آئیں گے دہشت گرد عدالتوں سے رہائی پاتے رہیں گے۔ وہ پولیس لائنز پشاورمیں پولیس اہل کاروں کی نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف عدالتوں میں کوئی گواہی دینے کے لئے نہیں آرہا۔ اس لئے وہ عدالتوں سے رہائی پارہے ہیں۔ ا کبر ہوتی کا کہنا تھاکہ جب تک عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف گواہی دینے کے لئے سامنے نہیں آئیں گے۔ جج کیسے ان کو سزا دے سکے گا۔آئی جی کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2011سے صوبہ میں کوئی لاپتہ نہیں ہوا۔ اس سے قبل لاپتہ ہونیو الوں کا سراغ لگا رہے ہیں۔