پاکستان
15 جنوری ، 2013

رینٹل پاورکیس،گرفتاری کیلئے 4سابق وفاقی سیکریٹروں کے گھروں پرچھاپے

رینٹل پاورکیس،گرفتاری کیلئے 4سابق وفاقی سیکریٹروں کے گھروں پرچھاپے

لاہور…رینٹل پاورکیس کے سلسلے میں4سابق وفاقی سیکریٹریزکی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہی آسکی ۔جن 4سابق وفاقی سیکریٹریوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ان میں سلمان صدیق،شاہدرفیع،اسماعیل قریشی شامل ہیں۔پولیس نے وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری خالدسعیدکی گرفتاری کیلئے بھی چھاپہ مارا ہے تاہم انہیں بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رینٹل پاورکیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں سابق وفاقی وزیرراجہ پرویزاشرف سمیت16ملزمان کوگرفتارکرنے کا حکم دیا ہے اور تمام ملزمان کوآئندہ24گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دیا ہے۔


مزید خبریں :