15 جنوری ، 2013
پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخار نے کہا ہے کہجمہوریت کی بساط کسی قیمت پر لپیٹنے نہیں دی جائیگی،سیاسی جماعتیں اس ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہیں اسمبلی میں خطاب کرتے ہو ئے میاں افتخار نے کہا کہ جمہوریت پرشب خون ماراگیاتومل کرمقابلہ کریں گے،فوج کوموجودہ حالات میں کلیدی کرداراداکرناچاہیے اور جمہوریت مخالف سازشیں کرنیوالوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ فوج غیرجمہوری قوتوں کی آواز پرکان نہ دھرے۔ ان کا کہنا ہے کہ شایداب ایسی اسمبلیاں نہ آئیں جن کے اراکین نے سینوں پرگولیاں کھائی ہوں۔