پاکستان
15 جنوری ، 2013

سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہ ہوا تو سڑکوں پر ہونگے ،عمران خان

 سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہ ہوا تو سڑکوں پر ہونگے ،عمران خان

لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر آصف زرداری کے استعفے ،غیرجانبدار نگران حکومت اور فوری الیکشن سمیت 7 مطالبات پیش کر دیئے،ان کا کہناہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہ ہوا تو تحریک انصاف سڑکوں پر نکل آئے گی ، عمران خان کی زیر قیادت تحریک انصاف کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کی گئی۔بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم موجودہ حکمرانوں کو پانچ سال تک آزما نے کے بعد ان کیخلاف باہر نکل آئی ہے،انہوں نے سات نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت فوری الیکشن کی تاریخ کااعلان کرے،مک مکا کے بغیر غیرجانبدار نگراں سیٹ اپ بنایا جائے،صدر زرداری عہدے سے مستعفی ہو جائیں،پری پول رگنگ میں ناکام رہنے کے باعث نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے،عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے،سانحہ کوئٹہ کے ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے،عمران خان کاکہنا تھا کہ صدر آصف زرداری کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے،دو پارٹیاں ادھر تم ادھر ہم کے فارمولے پر عمل کر رہی ہیں ، لیپ ٹاپ اور بینظیر انکم اسپورٹ اسکیموں کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جارہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اسٹریٹ پاور کے ذریعے جبکہ تحریک انصاف ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتی ہے۔

مزید خبریں :