16 نومبر ، 2023
منڈی بہاء الدین میں 13 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر کئی بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے سے متعلق بچے کی بیوہ ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
منڈی بہاء الدین کے علاقے چک 30، شادیوال کی بیوہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ گاؤں کے 4 لڑکوں نے اس کے بیٹے کو 6 ماہ قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے بیٹے کو کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی اور متعدد بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل ملزمان نے سوشل میڈیا پر بچے کی ویڈیو وائرل کردی تھی، والدہ کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کے بعد مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر 3 ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔