24 فروری ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے جاوید اقبال کو ہدایت کی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن ونگ کو مزید مضبوط اور موٴثر بنایا جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے جاوید اقبال نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ایف آئی اے کو مزید موٴثر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے انہیں ہدایت کی کہ پراسیکیوشن اور اینٹی کرپشن ڈائریکٹوریٹس کو موٴثر بنایا جائے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے خالی اسامیوں کو فوری پر کیاجائے۔