18 نومبر ، 2023
تاریخ میں پہلی پاکستانی حسینہ ایریکا رابن کی عالمی مقابلہ حسن کے اسٹیج پر کیٹ واک نے توجہ سمیٹ لی۔
پاکستانی حسینہ ایریکا رابن نے مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیا ہوا ہے جس کا انعقاد وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کیا گیا ہے۔
مس یونیورس کے مقابلے میں ایریکا رابن نے سفید موتیوں اور ستاروں سے جھلملاتا خوب صورت سلور گاؤن پہنا جو شائقین کی توجہ کا مرکز رہا جب کہ اس دوران ان کی اسٹیج پر کیٹ واک بھی دیدنی رہی۔
دنیا کی حسین ترین خاتون کون ہوگی؟ ایل سلواڈور میں جاری مس یونیورس مقابلے میں فیصلہ آج ہوگا۔