Time 18 نومبر ، 2023
پاکستان

لاہور: ڈیفنس کار حادثے میں 6 ہلاکتوں کا کیس، ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور  میں  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس کار  حادثے کے ملزم افنان شفقت کو 5  روزہ جسمانی ریمانڈ  پر  پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج  ابہر گل نے  پولیس کی درخواست  پر  سماعت کی، ملزم افنان شفقت کو  عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کم عمر ہے، میڈیا ٹرائل کیا  جا رہا ہے ، مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیےکہ جو باتیں آپ کر رہے ہیں، وہ ٹرائل کی ہیں، سچ سب کے سامنے آنا چاہیے، واقعہ افسوس ناک ہے، حق اور میرٹ پر تفتیش ہونی چاہیے تاکہ سچ سب کے سامنے آئے۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمےمیں دہشت گردی کی دفعات شامل کرلی ہیں ،ملزم کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہے، مختلف پہلوؤں پر تفتیش درکار ہے، عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔

عدالت نے ملزم کے وکیل کی شکایت پر تفتیشی افسر سےکہا کہ ملزم کو ہراساں نہ کیا جائے، تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیے۔

مدعی رفاقت نے استدعاکی کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

عدالت نےملزم افنان شفقت کو 5  روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا اور  آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

خیال رہےکہ ملزم افنان شفقت پر الزام ہےکہ اس نے جان بوجھ کر اپنی کار  سے ٹکر مار کر مدعی کی فیملی کے 6 ارکان کو  حادثے میں ہلاک کر دیا  تھا۔

مزید خبریں :