Time 20 نومبر ، 2023
کھیل

آسٹریلیا نے دکھایا کہ سب آپ کیخلاف ہوں پھر بھی جیت سکتے ہیں: عماد وسیم

آسٹریلیا نے بتادیا ہارکیسے نہیں مانتے: آل راؤنڈر کی پروگرام میں گفتگو—فوٹو: ای ایس پی این
آسٹریلیا نے بتادیا ہارکیسے نہیں مانتے: آل راؤنڈر کی پروگرام میں گفتگو—فوٹو: ای ایس پی این

پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ  آسٹریلیا نے دکھا دیا کہ سب آپ کے خلاف ہوں پھر بھی جیت سکتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام 'ہارنا منع ہے' میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہاکہ آسٹریلیا نے بتادیا ہارکیسے نہیں مانتے، آسٹریلیا نے دکھا دیا کہ سب آپ کے خلاف ہوں پھر بھی جیت سکتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی پاکستان کےساتھ سیریز مشکل ہوگی۔ 

 دوسری جانب سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ  ورلڈکپ فائنل میں کرکٹ جیتی ہے اورکرکٹ نے بتادیا جو جان مارے گا وہ جیتےگا۔ 

پاکستان اور آسٹریلیا کی آئندہ سیریز پر رزاق کا کہنا تھا کہ  آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانامشکل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

مزید خبریں :