24 فروری ، 2012
لاہور … لاہور ہائی کورٹ سے اداکارہ سپنا خان کی بازیابی کے بجائے دوست محمد کھوسہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ پراسرار طور پر لاپتہ اداکارہ سپنا خان کے والد اور بہن نے لاہور ہائی کورٹ سے سپنا خان کو بازیاب کرانے کے لئے دائر درخواستیں واپس لے لیں، دونوں نے موٴقف اپنایا ہے کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ دوست محمد کھوسہ نے اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ سپنا خان کو قتل کر دیا ہے۔ لاپتہ اداکارہ سپنا کے والد مثل خان اور بہن عنبرین نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ سپنا کی بازیابی کے معاملہ کی سماعت کے بجائے دوست محمد کھوسہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کے کیس کی سماعت کرے۔ عدالت نے ایس پی سول لائنز اور ایس ایچ او ریس کورس کو 2 مارچ کو طلب کر لیا۔