پاکستان
16 جنوری ، 2013

لاہور:ینگ ڈاکٹرزکی آج پھرہڑتال، آوٴٹ ڈورزمیں کام بند کردیا

 لاہور:ینگ ڈاکٹرزکی آج پھرہڑتال، آوٴٹ ڈورزمیں کام بند کردیا

لاہور…ینگ ڈاکٹرزنے آج پھرلاہورسمیت پنجاب بھرکے سرکاری اسپتالوں میں آوٴٹ ڈورزمیں کام بند کردیا،اسپتالوں کی انتظامیہ نے سینئراورکنٹریکٹ پر بھرتی ڈاکٹروں کے ذریعے آوٴٹ ڈورز میں کام شروع کردیا،کسی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کیلئے پولیس بھی اسپتالوں میں پہنچ گئی۔ ینگ ڈاکٹرز کے چیئرمین حامد بٹ کاکہناہے کہ جب تک انتقامی کارروائیاں بند نہیں ہوتیں، احتجاج جاری رہے گا،انہوں نے الزام عائدکیاکہ اسپتال انتظامیہ نے کیمپوں کیلئے منگوائے گئے اُن کے ٹینٹ قبضے میں لے لئے ،اورجونیئرڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے ذریعے اسپتال چلائے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کاکہناہے کہ آوٴٹ ڈورز میں معمول کے مطابق کام جاری ہے،سینئرڈاکٹرزمریضوں کاعلاج معالجہ کر رہے ہیں،جبکہ ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں اورعملے کی سیکیورٹی کیلئے پولیس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :