Time 23 نومبر ، 2023
جرائم

ماڈلنگ کا جھانسہ دیکر خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانیوالا ملزم گرفتار

ملزم کلاسیفائیڈ ویب سائٹس پر ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتا تھا اور خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا: ایف آئی اے۔ فوٹو فائل
 ملزم کلاسیفائیڈ ویب سائٹس پر ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتا تھا اور خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا: ایف آئی اے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ماڈلنگ کا جھانسہ دیکر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ماڈلنگ کی آڑ میں کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کلاسیفائیڈ ویب سائٹس پر ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتا تھا اور خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم ضرورت برائے ماڈلز کے اشتہارات لگا کر خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا، ملزم نے متعدد خواتین سے ملازمت کے نام پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کا مطالبہ بھی کیا

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :