Time 24 نومبر ، 2023
پاکستان

سابق وزیر خزانہ مظفر سید کا پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے مظفر سید کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ 30 سال تک جماعت اسلامی سے بھی وابستہ رہے تھے/ فائل فوٹو
لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے مظفر سید کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ 30 سال تک جماعت اسلامی سے بھی وابستہ رہے تھے/ فائل فوٹو

پشاور: سابق صوبائی وزیر مظفر سید نے تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا میں پی پی پی کی ایک وکٹ گرگئی اور  سابق وزیر خزانہ مظفر سید نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مظفر سید آج جلسے کے دوران پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، انہوں نے پرویزخٹک اور محمود خان سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے مظفر سید کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ 30 سال تک جماعت اسلامی سے بھی وابستہ رہے تھے۔

اسی حوالے سے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مظفر سید نے بتایا کہ  پرویز خٹک اور محمود خان نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا آج باضابطہ اعلان کروں گا۔

مزید خبریں :