16 جنوری ، 2013
اسلام آباد … سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ایف آئی اے سے شاہ رخ جتوئی کی بیرون ملک فرار کی رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ انٹرپول سے شاہ رخ جتوئی کی دبئی پہنچنے کی رپورٹ مانگی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو یہ بھی معلوم نہیں کہ ملزم نے کس پاسپورٹ پر سفر کیا۔ مقدمے کی مزید سماعت 29 جنوری کو ہو گی۔