پاکستان
16 جنوری ، 2013

وزیراعظم کا گورنر خیبرپختونخوا کو فون، مظاہرین سے بات کرنیکی ہدایت

وزیراعظم کا گورنر خیبرپختونخوا کو فون، مظاہرین سے بات کرنیکی ہدایت

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گورنر خیبرپختونخوا مسعود کوثر کو ہدایت کی ہے کہ باڑہ میں قتل کئے گئے افراد کے لواحقین کے مظاہرے میں شریک بڑوں سے بات کرکے ان کی مشکلات کا ازالہ کریں۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گورنر خیبرپختونخوا مسعود کوثر کو ٹیلی فون کیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ خیبر ایجنسی میں فائرنگ کرکے قتل کئے گئے افراد کے لواحقین کے مظاہرے میں شریک بڑوں سے بات کریں اور ان کی مشکلات کا ازالہ کریں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مسئلے کے فوری حل کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ متاثرین سے بات کرنے کے بعد معاملے کی رپورٹ پیش اور سفارشات وزیراعظم کو دوں گا۔

مزید خبریں :