پاکستان
16 جنوری ، 2013

ہمیشہ کیلئے قرار دیدیا کہ ملک میں صرف جمہوری نظام ہوگا، چیف جسٹس

ہمیشہ کیلئے قرار دیدیا کہ ملک میں صرف جمہوری نظام ہوگا، چیف جسٹس

اسلام آباد … چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت نے ہمیشہ کیلئے قرار دے دیا ہے کہ ملک میں صرف جمہوری نظام ہوگا، کسی اور نظام کی ہمارے ملک میں کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ جمہوری نظام کیلئے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا، جمہوریت کے استحکام کیلئے نظام میں تبدیلی لائی جا رہی ہے، یہ تمام اصلاحات بتدریج ہونگی تب ہی نظام میں تبدیلی آئے گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ایک یا 2 ماہ میں عام انتخابات کا اعلان ہونا ہے، کیا آئندہ عام انتخابات سے پہلے لازمی ووٹ کی شرط لائی جا سکتی ہے، اس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ و ہ حکومت سے پوچھ کر بتائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر حکومت لازمی ووٹ ڈالنے کی شرط لاگو کر دے تو قابل ستائش قرار دیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ انتخابات میں پیسے کے بے دریغ استعمال پر بھی پابندی ہونی چاہئے، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عام انتخابات میں ماحول اتنا گرم ہوتا ہے کہ اس قانون پر عمل درآمد مشکل ہو جاتا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 30 جنوری کو ہو گی۔

مزید خبریں :