پاکستان
16 جنوری ، 2013

ذوالفقار مرزا کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا

ذوالفقار مرزا کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا

کراچی … سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج نہ ہونے پر مستعفی وزیر روٴف صدیقی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں روٴف صدیقی نے ایس ایچ او کلاکوٹ کے خلاف عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ میڈیا سے گفتگو میں روٴف صدیقی نے بتایا کہ ہائیکورٹ نے حکم دیاتھا کہ اگر جرم ثابت ہوتاہے تو ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا جائے، لیکن پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو انصاف ملے گا تو عدلیہ پر اعتبار بڑھے گا۔

مزید خبریں :