پاکستان
16 جنوری ، 2013

پائیدار تبدیلی شفاف انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے، احسن اقبال

پائیدار تبدیلی شفاف انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے، احسن اقبال

اسلام آباد… مسلم لیگ ن کے قائم مقام سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار تبدیلی شفاف انتخابات اور بیلٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے، طاہر القادری کے مطالبات تسلیم کر لیے جائیں تو آئے روز کوئی اپنے 100 حامی لے کر حکومت تبدیل کرنے کے لیے اسلام آباد آ بیٹھے گا۔ میڈیا سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحلیل کرا کے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کی جا رہی ہے، قوم کو قربانی کا درس دینے سے پہلے طاہر القادری اپنی کینیڈین شہریت کی قربانی پیش کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ طاہر القادری دائیں بازو کا ووٹ تقسیم کر کے ن لیگ کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں لیکن عوام عام انتخابات میں زرداری ٹولے کو دوبارہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں :