صحت و سائنس
16 جنوری ، 2013

دنیا بھر میں ڈینگی وائرس خطرناک شرح سے پھیل رہا ہے،عالمی ادارہ صحت

 دنیا بھر میں ڈینگی وائرس خطرناک شرح سے پھیل رہا ہے،عالمی ادارہ صحت

کراچی…عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ڈینگی کا وائرس آج بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سال 2012 کے دوران ڈینگی وائرس سب سے زیادہ جراثیم کے ذریعے پھیلنے والی بیماری رہی۔50 برسوں میں ڈینگی وائرس کے پھیلاوٴ میں 50 گنا اضافہ ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے پلان تشکیل دیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ڈینگی بخار کا وائرس خطرناک شرح سے پھیل رہا ہے۔

مزید خبریں :