پاکستان
17 جنوری ، 2013

ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی موسم شدید سرد

ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی موسم شدید سرد

سوات…ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی موسم شدید سرد ہے۔مالا کنڈ اور بلتستان ڈویژن میں گزشتہ رات سے بارش اوربرف باری کا سلسلہ جاری ہے۔اسکردو میں آج بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی10 ہے۔سوات سمیت ضلع بھر کے نشیبی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر رات سے برف باری ہورہی ہے۔جس سے ضلع بھر میں ایک بارپھر سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں بابو سر ٹاپ ، بٹوگا ٹاپ اور دیگر میں برفباری اور نشیبی علاقوں بارش سے شہریوں کوآمدورفت میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دیامر اور استور سمیت آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد کے پہاڑوں پر بھی برف باری اور بارش ہو رہی ہے۔ فیصل آباد، پڈ عیدن سمیت پنجاب کے بھی بعض علاقوں میں صبح کے وقت ہونیوالی بارش موسم سرد ہوگیا ہے۔جیکب آباد شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی۔

مزید خبریں :