03 دسمبر ، 2023
پشاور:گرفتاری سے بچنے کے لیے نہر میں چھپنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں پیش آیا، جیسے ہی پولیس ملزم کو پکڑنے پہنچی تو گرفتاری کے ڈر سے بچنے کیلئے ملزم نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔
پشاور پولیس نے بھی ملزم کو ہر حال میں گرفتار کرنے کی ٹھانی ہوئی تھی اور پولیس اہلکار کافی دیر تک ملزم کا انتظار کرتے رہے اور جیسے ہی ملزم نہر میں پانی سے باہر نکلا تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبد اللہ کا تعلق افغانستان ہے، ملزم رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے اشتہارات بھی لگا رکھے تھے۔