Time 03 دسمبر ، 2023
جرائم

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شارٹ ٹرم اغوا کا ایک اورکیس سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے  جرائم کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، گارڈن ہیڈ کوارٹر  اور کلاکوٹ تھانے کے دو اہلکاروں کو شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث ہونے پر گرفتار  کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث 3 اغوا کار گرفتار کیےگئے ہیں،گرفتار  ملزمان  میں دو  پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

طارق مستوئی کے مطابق ملزمان نے تاجر  مرزا  احتشام بیگ کو  تاوان کے لیے اغوا کیا تھا، تاجر کے اہل خانہ سے 29 لاکھ 50 ہزار  روپے تاوان طلب کیے اور  19 لاکھ روپے وصول کیے، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ کو  اپنا تعلق خفیہ ایجنسی سے ظاہرکیا۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہےکہ گرفتار  اہلکار  رفیق گارڈن ہیڈکوارٹر  اور  یونس کلا کوٹ تھانے میں تعینات ہے ، تیسرا ملزم اہلکاروں کا انفارمر ہے،  واقعے میں ملوث گڈاپ تھانے کے اہلکار  سرفراز سمیت 3 ملزمان کی تلاش جاری ہے،گرفتار  ملزمان کے قبضے سے ایک کار ،  اسلحہ اور  نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :