جرائم
Time 04 دسمبر ، 2023

کراچی میں ڈاکوؤں نے اسپتال بھی نہ چھوڑا، سولرپینل اور بیٹریاں لے اڑے

مسلح ڈاکوؤں نے اسپتال کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کرکمرے میں بند کردیا تھا— فوٹو:فائل
مسلح ڈاکوؤں نے اسپتال کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کرکمرے میں بند کردیا تھا— فوٹو:فائل

کراچی میں ڈاکوؤں نے اسپتال بھی نہ چھوڑا اور اہم سامان لے اڑے۔

پولیس کے مطابق نجی اسپتال میں ڈکیتی انچولی  میں ہوئی۔ 4 سے زائد نقاب پوش ڈاکو صبح 5 بجےاسپتال میں داخل ہوئے اور 2 باہر پہرہ دیتے رہے۔

پولیس نے بتایاکہ مسلح ڈاکوؤں نے اسپتال کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کرکمرے میں بند کردیا تھا۔

ڈاکو4 سولرپینل، بیٹریاں، لیپ ٹاپ اوردیگر سامان ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو واردات کے بعد سی سی ٹی وی کا ریکارڈ بھی لے گئے جبکہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید خبریں :