Time 13 دسمبر ، 2023
پاکستان

پارٹی چیئرمین شپ کیلئے مجھے کہا گیا تھا لیکن میں نے منع کردیا: حامد خان

میں نے واضح کیا کہ چیئرمین کا عہدہ کسی نوجوان کو دیاجائے جوبھاگ دوڑکرسکے: سینئر رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
میں نے واضح کیا کہ چیئرمین کا عہدہ کسی نوجوان کو دیاجائے جوبھاگ دوڑکرسکے: سینئر رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حامد خان نے پارٹی کی چیئرمین شپ کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین شپ کیلئے مجھے کہا گیا تھا لیکن میں نے منع کردیا، میں نے واضح کیا کہ چیئرمین کا عہدہ کسی نوجوان کو دیاجائے جوبھاگ دوڑکرسکے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانا چاہتا ہے توپہلاامتحان انتخابی نشان کا ہے، الیکشن کمیشن بلےکے انتخابی نشان سے محروم کرتا ہےتویہ شفاف انتخابات نہیں ہوں گے۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹوں کیلئے وکلا نے قربانی دی، انہیں ٹکٹ دیں گے، زیادتی برداشت کرنے اور مشکل صورتحال سے دوچارپرانے ورکرزکو ٹکٹ دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :