18 جنوری ، 2013
کوئٹہ … بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فرنٹیئر کور کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران فا ئرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گورنر راج کے نفاذ کے بعد فر نٹیئرکور کے عملے نے مستونگ بازار سے ملحقہ کلی پرکانو میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو وہاں موجود افراد نے ایف سی پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص رشید ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔