پاکستان
Time 16 دسمبر ، 2023

’کے پی کو ترقی کی ضرورت نہیں‘ پرویز خٹک کا بانی پی ٹی آئی پر منصوبے بند کرنے کا الزام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی کے) پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی  پر صوبے کے ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھےکہ خیبرپختونخواکو ترقی کی ضرورت نہیں۔

مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے مزید کہا کہ جب میں وزیراعلیٰ تھا تو میں نے بانی پی ٹی آئی سے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ مانگا تھا، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ خیبر پختونخوا کو ترقی کی ضرورت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں تمام ترقیاتی منصوبے بند کیے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں سب ایم این اے اور ایم پی اے مرغے تھے، انہوں نے وفاقی وزیر بن کر عوام کیلئے لڑائی لڑی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو صرف گالم گلوچ والے بندے چاہیے تھے، پی ٹی آئی کے لیڈر اپنے کارکنوں کو تہذیب بھی نہیں سکھاتے ۔

 پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے جو بندہ خدمت کرتا تھا اس کو گالیاں دی جاتی تھیں۔

مزید خبریں :