18 جنوری ، 2013
اسلام آباد … پیٹرول اور مٹی کا تیل مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 5 پیسے، مٹی کا تیل 85 پیسے، لائٹ ڈیزل 62 پیسے اور ہائی اوکٹین ڈھائی روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے 20 جنوری کو وزارت پیٹرولیم کو سمری بجھوائی جائے گی اور 22 جنوری کو قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔