کراچی: تیز رفتار ٹینکر گھر میں جاگھسا، سویا ہوا شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

تیز رفتار واٹر ٹینکر کے گھر میں گھسنے کا افسوسناک واقعہ بلدیہ گلشن غازی میں پیش آیا: فائل فوٹو
تیز رفتار واٹر ٹینکر کے گھر میں گھسنے کا افسوسناک واقعہ بلدیہ گلشن غازی میں پیش آیا: فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک تیز  رفتار  واٹر ٹینکر  گھر میں گھس گیا۔

ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  تیز رفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر گھر میں گھس گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گھر میں سویا ہوا ایک شخص واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی افراد اور  جاں بحق ہونے والے شخص کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واٹر ٹینکر کے گھر میں گھسنے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ 

مزید خبریں :