پاکستان
18 جنوری ، 2013

ریاست بچانے والے اپنی عزت بچاکرواپس آگئے،نوازشریف

ریاست بچانے والے اپنی عزت بچاکرواپس آگئے،نوازشریف

لاہور…نوازشریف نے کہا ہے کہ سندھ لوکل باڈیز کے نظام سے حکومت کے عزائم ثابت ہورہے ہیں، ہم سندھ کی تقسیم کو قبول نہیں کریں گے،اُن کا کہناتھا کہ ریاست بچانے والے اپنی عزت بچاکرواپس آگئے۔ پیرپگارا کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھاکہ سندھ میں دہرا بلدیاتی نظام لایا گیا ہے،مسائل میں گھرے سندھی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،میرے اور پیر صاحب کے خیالات میں ہم آہنگی ہے۔لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہو چکا ، کل جو ہوا وہ مک مکا ہے، حکومت کا تختہ الٹانے والے حکومت کے ساتھ ہوگئے،طاہرالقادری کا چارنکاتی پروگرام پہلے ہی آئین میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثارنے نگراں حکومت کیلیے پیرپگارا سے مشاورت کی ہے۔

مزید خبریں :