18 جنوری ، 2013
کراچی …ملکی سیاست میں ہونے والی مثبت پیش رفت کے باعث ایک بار پھر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر مارکیٹ نے 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دکھایا۔اسلام آباد میں ہونے والے لانگ مارچ کے اختتام اور سیاسی بحران حل ہوجانے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 318 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 16 ہزار 610 د پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔اسٹاک ایکس چینج کے اعلامیے کے مطابق، شہر کی موجودہ صورت حال کے باعث حصص بازار میں صرف پہلا سیشن ہوا، جس کے بعد ساڑھے 12 بجے ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔آج سرمایاکاروں کی جانب سے سیمنٹ اور توانائی کے شعبے میں زیادہ دل چسپی دیکھی گئی۔