Time 19 دسمبر ، 2023
دنیا

افغان حکومت کی مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کے دورے کی دعوت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

افغان حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کے دورے کی سرکاری دعوت دی ہے۔

ترجمان امارت اسلامیہ ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان صاحب کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ افغانستان آئیں اور مملکت پاکستان اور پاکستانی عوام کے حوالے سے افغان عوام اور امارت اسلامیہ کے مؤقف سے آگاہی حاصل کریں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کا دورہ کر کے مولانا فضل الرحمان پھر جاکر پاکستانی عوام کو بتائیں کہ ہم پاکستان میں بدامنی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ پاکستان سے تعلقات خراب ہوں یا پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کیا جائے۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان صاحب بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :