Time 22 دسمبر ، 2023
پاکستان

سائفر کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں

سپریم کورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کرنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کورٹ میں عمران خان کی سزا کو معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

جبکہ آج سپریم کورٹ نے بھی سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے لیکن عدالت عظمیٰ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے۔

نیب نے مزید دو ریفرنسز میں عمران خان کو گرفتار کر رکھا ہے، جس میں ایک توشہ خانہ کا کیس ہے جو عمران خان کے خلاف احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا کیس 190 ملین پاؤنڈ کا ہے، دونوں کیسز ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ آجانے تک عمران خان کو جیل سے رہائی نہیں مل سکتی۔

مزید خبریں :