Time 24 دسمبر ، 2023
کھیل

محمد رضوان کی میلبرن کی مسجد میں بیان کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے  وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی مسجد میں بیان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے میلبرن میں موجود ہے، جہاں 26 دسمبر سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے  مطابق میلبرن پہنچ کر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسجد میں بیان دینے پہنچ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان مسجد میں موجود افراد کو درس دے رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رضوان کی مساجد میں تبلیغ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھیں۔ 


مزید خبریں :