پاکستان
19 جنوری ، 2013

کراچی: بلدیہ ٹاوٴن میں کپڑا بنانے والی فیکٹری پر دستی بم سے حملہ

کراچی: بلدیہ ٹاوٴن میں کپڑا بنانے والی فیکٹری پر دستی بم سے حملہ

کراچی…کراچی میں بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم افراد کپڑا بنانے والی فیکٹری کے گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس کیمطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری کے گیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق فیکٹری مالک کو کچھ عرصے سے فون پر دھمکیاں مل رہی تھی اور بھتے کی پرچیاں بھی بھیجی جارہی تھی جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

مزید خبریں :