27 دسمبر ، 2023
سال 2023 کے آخری ماہ برآمدات میں بڑا اضافہ دیکھا گیا جبکہ تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق دسمبر کے پہلے 20 روز میں سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں 33.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم سے 20 دسمبر 2023 تک برآمدات ایک ارب 92 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات کا حجم ایک ارب 45کروڑ ڈالر تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم تا 20 دسمبر 2023 تک درآمدات میں 12.8 فیصد کمی ہوئی جبکہ یکم تا 20 دسمبر 2023 تک درآمدات 2 ارب 76 کروڑ ڈالر رہیں۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 3 ارب 17 کروڑ ڈالر تھا، یکم سے 20 دسمبر 2023 تک تجارتی خسارے میں 51.3 فیصد کمی ہوئی جبکہ رواں ماہ کے پہلے 20 روز میں تجارتی خسارہ84 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 1 ارب 72 کروڑ ڈالر تھا۔